ابنا: کينيڈا کے وزير خارجہ جان برڈ نے اپنے ايک بيان ميں کہا ہے کہ کينيڈا نے تہران ميں اپنے سفارتخانے کو بندکرديا ہے اور کينيڈا ميں سبھي ايراني سفارتکاروں سے کہا ہے کہ وہ کينيڈا سے چلے جائيں - کينيڈا کے وزير خارجہ نے اپنے مخاصمانہ بيان ميں ايران پر ايٹمي ہتھياروں کے حصول کي کوشش ، انساني حقوق کي پائمالي اور دہشت گردي کي حمايت جيسے بے بنياد الزامات عائد کئے اور انہي بے بنياد الزامات کو بہانہ بنا کر تہران ميں اپنا سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان کيا ہے - واضح رہے کہ انساني حقوق کے تعلق سے کينيڈا کي حکومت ايک ايسے وقت ايران پر الزام لگارہي ہے جب کينيڈا کے اصلي باشندوں اور وہاں پناہ گزينوں کے انساني حقوق کي پائمالي ميں اس کا ريکارڈ کافي سنگين ہے، چنانچہ ايمنسٹي انٹر نيشنل کے سکريٹري جنرل سليل شٹھي نے کينيڈا کي حکومت کے تفريق آميز اور دوہرے معياروں پر مبني اقدامات پر تنقيد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کينيڈا کي حکومت انساني حقوق کے مسئلے ميں کافي خراب پوزيشن ميں ہے اور وہ اس سلسلے ميں غلط راستے پر گامزن ہے - کچھ عرصے قبل ہي اس بات کا انکشاف ہوا کہ کينيڈا کي حکومت نے سيکورٹي کے معاملات کے مجرمين سے اقبال جرم کرانے کےلئے قيديوں کو ايذائيں دينے کے پوليس کے طريقہ کار کي سرکاري طور پر حمايت کردي ہے - يہ وہ معاملہ ہے جس پر ملکي اور غير ملکي ذرائع ابلاغ سميت متعدد عالمي تنظيموں نے شديد برہمي کا اظہار کيا ہے - کينيڈا کي حکومت کا يہ اقدام انساني حقوق کي پائمالي کا ايک ٹھوس اور واضح ثبوت ہے - دوسري طرف اس ملک ميں طلباء کے احتجاجي مظاہروں ميں شدت خاص طور پر رياست کيوبک ميں لوگوں کے مظاہروں پر کينيڈين پوليس کے حملے اور ان پر تشدد کے واقعات بھي ذرائع ابلاغ کي نگاہوں سے پوشيدہ نہيں رہ سکے ہيں –اگرچہ انساني حقوق کے دعويدار اداروں کي طرف سے اس طرح کے اقدامات کو نظر انداز کرنے کي کوشش کي جاتي ہے ليکن کينيڈا کي حکومت کے انسانيت سوز اقدامات کسي سے پوشيدہ نہيں ہيں-ان تمام واقعات کے باوجود کينيڈا کي حکومت خود کو اس بات کا حق ديتي ہے کہ وہ انسان دوستي کا ڈھنڈورا پيٹ کر دوسرے ملکوں پر انساني حقوق کي پائمالي کا الزام لگائے - پچھلے دنوں اسلامي جمہوريہ ايران نے تہران ميں ناوابستہ تحريک کے سربراہي اجلاس کا شاندار انعقاد کرکے بہت بڑي کاميابي حاصل کي ہے جس ميں دنيا کے ايک سو بيس ملکوں کے سربراہوں اور اعلي حکام نے شرکت کي - اس عظيم الشان اجلاس نے مغربي ملکوں کے ہوش اڑا ديئے اور ان کا چين و سکون غارت ہوگيا کيونکہ يہ ممالک تہران اجلاس سے قبل تک اپني پوري کوشش کررہے تھے کہ ايران کو عالمي سطح پر الگ تھلگ ظاہر کرکے تہران ميں ناوابستہ تحريک کے سربراہي اجلاس کو کم اہميت ظاہرکريں - گذشتہ ايک سال سے ايران کي ايٹمي ترقي کو بہانہ بناکر ايران پر شديد دباؤ ڈالا جارہا تھا- اس کے لئے ايران پر پابندياں عائد کي گئيں اور اس کو طرح طرح کي دھمکياں بھي دي گئيں ليکن ان تمام باتوں کے باوجود نہ صرف يہ کہ ايران کو عالمي سطح پر الگ تھلگ نہيں کيا جاسکا بلکہ تہران نے پوري عظمت و اقتدار کے ساتھ ناوابستہ تحريک کا سربراہي اجلاس منعقد کيا- اس طرح اسلامي جمہوريہ ايران نے اپني سفارتي طاقت کا بھي بھرپور مظاہرہ کيا –ان حالات ميں مغربي ملکوں منجملہ کينيڈا کي طرف سے جلد بازي اور جنھجلاہٹ ميں اٹھايا جانے والا قدم جس کے تحت اس نے ايران سے اپني سفارتي تعلقات منقطع کرلئے غير متوقع بھي نہيں تھا کيونکہ اس طرح کے اقدامات ايران کے مقابلے ميں مغرب کي عاجزي و بے بسي کو ہي ظاہر کرتے ہيں-...../169
7 ستمبر 2012 - 19:30
News ID: 345915
کينيڈا کي حکومت نے اسلامي جمہوريہ ايران کے ساتھ سفارتي تعلقات منقطع کرلئے ہيں -